پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار

منگل 13 دسمبر 2016 22:59

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع ٹنڈوالہیار میںپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے کیونکہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اسلئے ہم تمام با شعور لوگوں کا قومی فریضہ ہے کہ ہم پولیو کی بیماری سے بچائو کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کریں تاکہ مستقبل کے نونہال اس موذی مر ض سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں جبکہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارا ضلع ٹنڈوالہیار پولیو سے پاک ضلع ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس میں چار روزہ قومی پولیو مہم جوکہ 19 دسمبرسے 22 دسمبر 2016 تک جاری رہیگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ پولیو مہم میں ضلع ٹنڈوالہیار کی چار یونین کائونسلوں میںبچوں کو ہاتھوں پر صحیح نشانات نہ لگانے پر یوسی ایم اوز کو ہدایت کی کہ اس دفعہ اپنے اپنے علائقے میں بچوں کو صحیح طریقے سے ہاتھوں پر نشانات لگائے جائیں جبکہ گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں محنت و لگن کے ساتھ اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

انہوں نے محکمہ تعلیم ، محکمہ روینیو اور محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اسٹاف کو پولیو ٹیموں کے ساتھ بھیجیں تاکہ اس قومی مقصد کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ اجلاس میں فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹرانور قادر میمن نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں153043 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس دفعہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائینگے۔ اس سلسلے میں 304 موبائل ٹیمیں، 51 صحت کی سہولتیں دینے کیلئے فکس سائیٹس، 19 ٹرانزٹ پوائنٹس، 374 ٹوٹل ٹیمیں،69 ایریا انچارجز، 03 تعلقہ سپروائیزرز، 24 یوسی میڈیکل آفیسرز جو 20 یونین کائونسلوں میں اپنے فرائض سرانجام دینگے ۔ اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کائونسل ٹنڈوالہیار مخدوم علی محمد ولہاری، وائیس چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار شاہد جعفر قائمخانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I ٹنڈوالہیار عطاء اللہ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II ٹنڈوالہیار علی محمد ببر، ڈی ایچ او ٹنڈوالہیار ڈاکٹر سید ضمیر شاہ, ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ٹنڈوالہیار شفیق حسین میمن کے علاوہ تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، مختیارکاروںاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :