جیکب آباد ،ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، ورثاء کا ڈاکٹر کیخلاف احتجاج، پولیس نے دو ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) جیکب آباد میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ورثہ کا ڈاکٹر کے خلاف احتجاج، پولیس نے دو ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اسٹیشن روڈ پر واقعے ڈاکٹر وکرماجیت کی اسپتال میں بلوچستان کے علاقہ پہنور سنڑی کا رہائشی 3 سالہ بچہ زبیر احمد کھوسو ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ غلط انجکشن لگنے کے باعث فوت ہوگیا ہے معصوم بچے کے فوت ہونے پر ورثہ کی جانب سے ڈاکٹرکے خلاف احتجا ج کیا گیا مظاہرین نے لاش رکھ کر دھرنا دیا اس موقع پر سول لائن پولیس نے پہنچ کر دو ڈسپنسروں ایاز احمد بھنگر اور عبدل بروہی کوگرفتار کرلیا ہے،اس موقع پر فوت ہونے والے بچے کے ورثہ نے کہا کہ ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہمارا بچہ فوت ہوا ہے ہمارے بچے کو معمولی بخار تھا مگر ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا جس سے بچہ فوت ہوا ہے،ورثہ نیالزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے بچے کو ہائی ڈوز دیا اس لیے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،بعدازاں ورثہ نے پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔