Live Updates

قومی اداروں کی توہین کرنا اور عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا عمران خانی طرز سیاست ہے،ڈاکٹرآصف کرمانی

عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاھتے ھیں ،عمران خان نے قوم اور عدالت کا وقت ضائع کیا،مسلم لیگ (ن) انشا اللہ 2018 میں خیبر پختونخواہ میں بھی حکومت بنائے گی،بیان

منگل 13 دسمبر 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ قومی اداروں کی توہین کرنا اور عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا عمران خانی طرز سیاست ھے،عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاھتے ھیں جبکہ عدالتیں ٹھوس ثبوت اور شہادتوں کی بنیاد پر فیصلے کرتی ھیں،عمران خان نے قوم اور عدالت دونوں کا وقت ضائع کیا،مسلم لیگ ن انشا اللہ 2018 میں خیبر پختونخواہ میں بھی حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی اداروں کی توہین کرنا اور عدلیہ کے فیصلوں کو نہ ماننا عمران خانی طرز سیاست ھے۔ ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے ھمیشہ قومی اداروں کو مستحکم کیا اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاھتے ھیں جبکہ عدالتیں ٹھوس ثبوت اور شہادتوں کی بنیاد پر فیصلے کرتی ھیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم اور عدالت دونوں کا وقت ضائع کیا۔ ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ کاش عمران خان اس سے آدھا وقت خیبر پختونخواہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر لگا دیتے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن انشا اللہ 2018 میں خیبر پختونخواہ میں بھی حکومت بنائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :