میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی کا اسکیم 33 کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی نے یوسی 28 کے چیئرمین خالد اجمیری کے ہمراہ اسکیم 33 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی استرکاری، لائیٹس کی تنصیب و درستگی اور نالوں کی صفائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس شباہت کے علاوہ علاقہ مکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنرنے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے اور سڑکوں کی استرکاری کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیںعلاوہ ازیں انہوں نے میٹرو فیملی پارک کا تفصیلی دورہ کرکے پارک کی تزین و آرائش کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ، اس موقع پر پارک انتظامیہ نے پانی و گھاد کی کمی کے مسائل کے حوالے سے ایم سی کو آگاہ کیا ، ایم سی نے تمام مسائل سننے کے بعد جلد از جلد اسے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ا س موقع پرایم سی نے علاقہ معززین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے جس میںواٹر اینڈ سیوریج سے متعلق کافی شکایات سامنے آئیں جس پر انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو آن بورڈ لے کر مسائل کے حل کیلئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔