اے این پی کا ہر ذمہ دار ورکر بغیر کسی حکومتی عہدہ و لالچ عوامی خدمت کی سیاست کرتا ہے ، قومی بقائ کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کا بیان

منگل 13 دسمبر 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ قومی بقاء کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ہمیں دیوار سے لگانے کی بناء پر ایوانوں میں جانے والوں نے اپنے حلقوں کو بھول چکے ہیں ہم نے ہر صورت میں عوامی مسائل عوامی مسائل کے لیے آواز اٹھانے کا تہیہ کررکھا ہے کسی صورت تیسرے یا چوتھے درجے کے شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیںمصائب کا سمندر عبور کرکے آج تھوڑا سا سکون کا سانس لیا ہے بد ترین جبر کا سامنا ک کرکے ہم ایک مرتبہ پھر اپنی تنظیم کو فعال کررہے ہیںپارٹی کا ورکر مکمل استقامت کے ساتھ اپنی جگہ موجود ہے اے این پی کا ہر ذمہ دار، ورکر بغیر کسی حکومتی عہدہ و لالچ عوامی خدمت کی سیاست کرتا ہے آج نہ شہر میں کوئی انتخابات کا موقع ہے نا ہی ریفرنڈم کا، مگر ہم ہر یونین کونسل میں جاکر اجتماعات منعقد کررہے ہیںملک بہت تیزی سے خطے میں تنہائی کی طرف جارہا ہے ملک کی داخلہ و خارجی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اب بھی وقت ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے اور ازسرنو ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ترتیب دی جائے،شہر میں پانی جیسی بنیادی ضرورت جا شدید فقدان ہے ملک کی معیشت چلانے والا شہر شدید مسائل کا شکا ر ہے روشنیوں کا شہر اب سیورج زدہ اور تباہ حال سڑکوں کا شہر بن چکا ہے انہوں نے مذید کہا کہ کراچی آپریشن کی بدولت آج ہم اپنے ورکرز کے درمیان موجود ہیںجاری آپریشن شہر کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شرقی سہراب گوٹھ یونین کونسل نمبر 27 کے تحت منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر فہیم جان ،پختون ایس ایف کے صوبائی صدر فدا کاکڑ اور وارڈ صدر عمر باچانے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :