ْپشاور، جماعت اسلامی انٹر ایوتھ الیکشن میں کاغذات نامزدگی میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی انٹر ایوتھ الیکشن میں نوجوانوں کی بے پناہ دلچسپی اور مطالبہ پرکاغذات نامزدگی میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ابھی تک سینکڑوں نوجوانوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں۔جماعت اسلامی انٹر ایوتھ الیکشن کمیشن کا اجلاس صوبائی الیکشن کمشنر نورالحق کی صدارت میں المرکز اسلامی میں ہوا ۔

اجلاس میں دیگر ممبران عبد الغفار ،ہارون خان ،حافظ حمید اللہ اور اول گل آفریدی نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ کے 23 اضلاع اور تین ایجنسیوں میں انٹرا یوتھ الیکشن کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا تقرر عمل میں آچکا ہے اور ہر صوبائی حلقہ کی سطح پر ریٹرننگ افسران بھی مقرر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی 16 دسمبر تک داخل کرائے جاسکتے ہیں۔جو نوجوان 16 دسمبر تک جے آئی یوتھ کی ممبر شپ حاصل کر لیں گے وہ بھی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انتخابی نشانات ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دئے گئے ہیں۔ 9291 پر آن لائن ممبر شپ 23 دسمبر تک کی جاسکتی ہے۔ 26 دسمبر تک تمام اضلاع اور ایجنسیوں کو پولنگ میٹریل بھیج دیا جائے گا۔جبکہ یکم جنوری کو پولنگ تمام صوبہ میں بیک وقت کرائی جائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں صوبہ کی 500 سے زیادہ یونین کونسلز میں الیکشن منعقد ہوں گے۔ جس کیلئے ہر یونین کونسل کی سطح پر پولنگ سٹیشن قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :