پا کستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے ،مشتاق احمد خان
حکمرانوں کی نااہلی سے عوام پر بھوک وخوف مسلط ہے، غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
منگل 13 دسمبر 2016 22:44
(جاری ہے)
ہم پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایمان کی تکمیل کیلئے محمد ﷺسے محبت ضروری ہے اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ عمارات اور بازاروں کو سجانے کے بجائے اس مشن، کام اور نصب العین کو اس کے روح کے ساتھ اپنائیں جو پیغمبر اسلام ﷺ نے دیا ہے ۔
وہ پشاور یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ میلہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے ناظم برادر عتیق الرحمان نے بھی خطا ب کیا ۔ تقریب میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ تقریب میں صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ پا کستان کی ترقی و خوشحالی اور بقا کی ضمانت صرف اسلامی نظام حکومت دے سکتا ہے ۔ملک میں جاری بدامنی اور لاقانونیت کا حل آئین پر بلاتفریق عمل کرنے میں ہے ،اگر امراء اور غرباء کیلئے الگ الگ قانون رہا تو انتشار اور انارکی بڑھتی رہیگی جس سے بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت نامی گرامی چور جس کے نام پانامہ لیکس ، دبئی لیکس میں ہیں حکمرانی کر رہے ہیں ۔ملک میں ظلم کا نظام ہے جس میں سود عام ہے ۔45 فی صد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔تھر میںبچے بھوک سے مر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بینکوں نے گزشتہ سال سو د سے 66 فی صد منافع کمایا ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت 2 کروڑ 20 لاکھ بچے تعلیم سے محروم اور تعلیمی اداروں سے باہر ہیں ۔ملک میں اسلامی نظام ہوگا یہ تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔ مشتاق احمد خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل میں بدامنی اور دہشت گردی کے اس دور میںنوجوانوں کے لیے تعمیر ی دنیا سجا دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.