ڈیرہ مراد جما لی،نصیرآباد میں جشن عید میلادالنبی ؐ نہایت احترام وعقیدت کے ساتھ منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:41

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) نصیرآباد میں بھی جشن عید میلادالنبی ؐ نہایت احترام وعقیدت کے ساتھ منایا گیا تنظیم اصلاح الفقراء حسینی کے فقیرکریم بخش حسینی، ،دستگیرٹرسٹ کے مختیارعلی قادری ، سنی تحریک نواب الدین ڈومکی، وڈیرہ نصراللہ نیچاری،جے یوپی زبیر روستم نورانی،مولانا دائودنقشبندی، ،پاکستان سنی تحریک مولاناظفرجتک،جمعیت علماء پاکستان مولاناعبدالحکیم انقلابی،حافظ علی احمد کھیازئی،مولاناشبیراحمد ابڑو ،دعوت اسلامی عبدالنبی عطاری ،انصارالمسلمین ڈاکٹرمحبوب علی کرمی ،اور سید احمد شاہ سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے علحیدہ علحیدہ ریلیاںنکالی مختلف سیاسی ،مذہبی، جماعتوں اورتنظیموں کی جانب سے دس سے زائد جلوش نکالے گئے ہیں ڈیرہ مرادجمالی میںبھی جشن عید میلادالنبی ؐ کے جلوس میں عاشقان رسول کا سیلاب امڈآیاہزاروں کی تعدادمیں افراد نے شرکت کی پورے شہر میں جشن کا سماء ہے چھوٹے بڑے خوشی سے جھوم رہے ہیں شہرمیں یارسول اللہ ؐ کے نعروں سے گوٹج اٹھااسی حوالے سے مزید جانتے ہیں منٹھارمنگی سے جشن عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں داخلی وخارجی راستے سیل کردیئے گئے ہیں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوان بھی جلوس کی سیکورٹی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :