پولیو ایک خطرناک مرض ہے، اس سے چھٹکارا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ہی ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر

منگل 13 دسمبر 2016 22:41

پولیو ایک خطرناک مرض ہے، اس سے چھٹکارا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ..
ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا صرف پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ہی ممکن ہے۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے ہماری کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر منان لاکٹی اورڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احسان نے 19تا 22دسمبرسے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے 134952 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 335 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ 28 ٹرانزٹ یونٹ، 35فکسڈ سینٹر، 33 گورنمنٹ ہیلتھ سینٹر اور 21ای پی آئی سنٹر پر بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سہولت موجود ہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نصیرآباد نے کہا کہ اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے اور اس دوران فرائض میں کوتاہی ہرگز نہ کی جائے کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کا معاملہ ہے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسرن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :