وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا نواں کلی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مزمت، ایف سی اہلکار کے شہید ہونے پر دلی افسوس کا اظہار

منگل 13 دسمبر 2016 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں ایک ایف سی اہلکار کے شہید ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جو ملک کو کمزور کرنے کے لیے اپنے آقاؤں کے اشاروں پر چلتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں تاہم وہ عوام، حکومت اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ان شرپسندوں کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔