اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا اچار فیکٹری پر چھاپہ، گندگی اور تعفن پر فیکٹری سیل،مالک کو پچاس ہزار جرمانہ

منگل 13 دسمبر 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے اچار فیکٹری میں گندگی اور تعفن پر فیکٹری کو سیل کردیا اورفیکٹری مالک کو پچاس ہزار جرمانہ ایک ہفتے بعد عدالت میں طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوار نشا اشتیاق نے تھانہ نون کے علاقے میں قائم غیر قانونی اچار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا کر گندگی اور تعفن پر فیکٹری کو سیل کردیا اور فیکٹری مالک کو پچاس ہزار جرمانہ ایک ہفتے بعد عدالت میں طلب کرلیا گیا ،دوسری جانب اے سی نے نون کے علاقے میں ہی دھابہ ہوٹل میں مچھروں کی بھرمار پر پندرہ ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا ۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :