افتخار عارف ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد کے سربراہ مقرر

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعظم پاکستان نے بین الاقوامی شہرت کے حامل شاعر، ادیب اور دانشور افتخار عارف کوادارہ فروغ قومی زبان کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کی تعیناتی MP-1سکیل میں ہوئی ہے۔ اس سے قبل وہ ای سی او (ECO)کے کے کلچرل ونگ(ECI) کے صدر کی حیثیت سے ایران کے دارالحکومت تہران میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل ادارہ فروغ قومی زبان ،اکادمی ادبیات پاکستان کے دو دو مرتبہ چیئرمین اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے اِن کی اعلیٰ ادبی خدمات اور نفاذِاردو کے لیے ان کی قابل تحسین کاوشوں کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز ،ستارہٴ امتیاز اور تمغہ حُسن کارکردگی سے بھی نواز چکی ہے۔ وہ تیسری بار ادارہ کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں ، جو کہ ان کی ادبی خدمات کااعتراف ہے۔ان کی تقرری پر پاکستان علمی و ادبی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ اُن کے آنے سے نفاذ اُردو کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :