سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اٹھارتی کی جانب سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو وارننگ جاری

تمام پبلک ٹرانسپورٹر گاڑیوں کی سی این جی سلنڈرز کا فٹنس سرٹیفیکیٹ15دن کے اند رحاصل کریں ، جو گاڑی مالکان مقررہ وقت میں سرٹیفیکیٹ نہیں لیں گے انکے خلاف سخت ایکشن ہوگا،سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اٹھارتی علی اصغر

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اٹھارتی نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹر گاڑیوں کی سی این جی سلنڈرز کا فٹنس سرٹیفیکیٹ15دن کے اند حاصل کریں ، جو گاڑی مالکان مقررہ وقت میں سرٹیفیکیٹ نہیں لیں گے انکے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اٹھارتی علی اصغرنے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے وارننگ جاری کردی ہے،جس میں تمام پبلک ٹرانسپورٹر گاڑیوں کو سی این جی سلنڈرز کا فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اٹھارتی علی اصغر کا کہنا تھا کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان پندرہ روز کے اندر اندر موٹر وہیکلز سے سرٹیفیکیٹ حاصل کریں ، جو گاڑی مالکان مقررہ وقت میں سرٹیفیکیٹ نہیں لیں گے انکے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :