چند مٹی بھر دہشتگرد اپنے بیر ونی آ قائوں کی ایما ء پر بلو چ برادر کشی کا گھنا ئونہ کھیل کھیل رہے ہیں ، نیشنل پارٹی دہشت گر دوں کے ہاتھوں زیر عتاب نہیں بنے گی ،پارٹی کا رکنوں پر حملہ بز دلانہ فعل ہے ، نیشنل پارٹی جمہوری جد و جہد پر یقین رکھتی ہے، نیشنل پارٹی کے رہنمائوں اور کا رکنوںکا عزم اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں ہو گا

نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر اور وفا قی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجوکی ہنگامی پریس کانفرنس

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر اور وفا قی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پارٹی کا رکنوں پر حملہ بز دلانہ فعل ہے ، نیشنل پارٹی جمہوری جد و جہد پر یقین رکھتی ہے ۔ چند مٹی بھر دہشت گرد اپنے بیر ونی آ قائوںکی ایما ء پر بلو چ برادر کشی کا گھنا ئونہ کھیل کھیل رہے ہیں ،نیشنل پارٹی دہشت گر دوں کے ہاتھوں زیر عتاب نہیں بنے گی ۔

نیشنل پارٹی کو بلوچ عوام کا مینڈ یٹ حاصل ہے ،نیشنل پارٹی کے رہنمائوں اور کا رکنوںکا عزم اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں ہو گا ۔ وہ منگل کو یہاں گوادر میں نیشنل پارٹی تربت آ فس پر بم حملہ کے خلاف ہنگامی پر یس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر میر حاصل خان بز نجو نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشت گر د ٹولہ کی جانب سے پارٹی کے آ فس پر دستی بم سے حمل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہما رے سات ساتھی زخمی ہو گئے ہیں جس میں یو سی چیئر مین اکبر اور رہنماء کہد ہ دوست محمد اور ہما رے دیگر ساتھی شامل ہیں جس میں دو کی حالت تشو یش ناک ہے یہ حملہ اس دشت گر د ٹولہ نے کیا ہے جو بلوچستان میں جمہوری اور پرا من سوچ رکھنے والے سیا سی رہنمائوں اور کا رکنوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنارہی ہے چند روز قبل اسی دہشت گرد ٹولہ نے آ واران میں ہما رے دو ساتھیوں کو شہید کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی دہشت گرد ٹو لہ کو بتانا چاہتی ہے کہ نیشنل پارٹی نہ اس سے قبل مر عو ب ہوئی تھی اور اور نہ اب خو فزدہ ہوگی اگر نیشنل پارٹی خوف زدہ ہوتی تو اپنے قومی رہنماء مولابخش دشتی کی شہادت پر خوف کا شکار ہوتی اس کے بعد ہمارے سینئر رہنماء نسیم جنگیان، ڈاکٹر لعل بخش اور تاج محمد سمیت دیگر رہنمائوں کو بھی شہید کیا گیا مگر نیشنل پارٹی کی قیادت اور اس کے کارکن سیاسی مید ان چھوڑ کر نہیں بھا گے بلکہ ہر کٹھن حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جموری او ر پر امن سیاسی جد و جہد پر یقین رکھتی ہے کسی کی خواہش پر اپنا سیاسی نظر یہ تبد یل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ دہشت گر ڈ ٹولہ بلو چیت کے نام پر بیر ونی آ قائوں کے اشارے پر یہاں پر بر ادر کشی کا کھیل کھیل رہی ہے لیکن اب وقت ثابت کر رہا ہے کہ یہ بلوچ عوام کے خیر خواہ نہیں بلوچ عوام ان کے عزائم کو پہنچان چکی ہے اوروقت دہشت گر د ٹولہ کو غلط ثا بت کر ے گا ۔ا نہوںنے بم حملہ میں زخمی پارٹی رہنمائوں او ر کارکنوںکی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی وائس صدر حمید انجینئر اور سی سی کے ممبر کہد ہ علی بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :