اقتصادی رابطہ کمیٹی کاگندم کی امدادی قیمت 1300 روپے من برقرار رکھنے کا فیصلہ ،اضافی گندم کی برآمد کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے من برقرار رکھنے کا فیصلہ کر دیا،اضافی گندم کی برآمد کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے من برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔چھوٹے کسانوں کیلئے کراپ لون انشورنس اسکیم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس نہ لاگو کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔( و خ )