وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس میں شرکت کیلئے 17دسمبر کو سعودی عرب جائینگی ، عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گی

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس میں شرکت کیلئے 17دسمبر کو سعودی عرب جائیں گی، وہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آو آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس18سے 21دسمبر تک سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں ہو گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات کانفرنس میں شرکت کے بعد عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گی۔(رڈ)