کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور سی آر ایس اور محکمہ تعلیم جیکب آباد کی جانب سے یونین کونسل بلوچ آبادمیں جاری

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) کمیونٹی ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن اور سی آر ایس اور محکمہ تعلیم جیکب آباد کی جانب سے یونین کونسل بلوچ آبادمیں جاری ’’معیاری تعلیم کے پروجیکٹ‘‘ کے تحت یونین کونسل کے 11گورنمنٹ پرائمری اسکولوں میں ’’ہفتہ کھیل‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جو 13دسمبر سے 17دسمبر تک تمام اسکولوں میں منایا جائے گا ،سی ڈی ایف کے ترجمان عبدالسمیع سومرو نے اپنے پریس بیان میں بتایا کہ کھیلوں کے اس ہفتے میں یونین کونسل کے ایک ہزار سے زائد بچے مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے، ان میں بوری ریس، رسہ کشی، بلوننگ، بال ڈراپنگ ان باسکٹ، میوزیکل چیئر، چمچہ ایس دوڑ، روپ جمنگ شامل ہے ، ہفتہ کھیل کا آغاز 13دسمبر کو گورنمنٹ پرائمری اسکول عبدالرسول کھوسہ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :