حضور نے محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت پر عمل کیا جائے

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو،ضلع امیر عبدالحفیظ بجارانی کا خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو،ضلع امیر عبدالحفیظ بجارانی نے کہا ہے کہ حضور نے محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت پر عمل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرم پور میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حضور پوری انسانیت کے رحمت العالمین ہیں جن کی آمد کے بعد گمراہ لوگ راہ پر آئے اور حضور کی آمد کے بعد بگڑے ہوئے لوگوں کے دل و دماغ تبدیل ہوئے اور بدامنی کو امن و سکون میں بدل دیا بھوک بیروزگاری کو خوشحالی میں تبدیل کیا نااہل قیادت کی جگہ صالح قیادت میں تبدیل کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری وطن عزیز میں بھی ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :