اٴْسوئہ حسنہ پر چل کر اپنی زندگی اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں،مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر

منگل 13 دسمبر 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نبی کریم کی سیرت طیبہ پر عمل کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی نے سب سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔ بے گناہ افراد کی دہشت گردی میں شہادت پر ہر مسلمان رنجیدہ ہے۔ وہ اٴْورنگی گلشن بہار میں آستانہ چشتیہ میں عیدمیلادالنبی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

جلسے سے شاہ طیب چشتی، مظہر جمیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ نبی کریم کی زندگی مسلمانوں کیلئے مکمل نمونہ ہے اور ان کی سیرت طیبہ پر ہی عمل کرکے ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوارسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان میں دہشت گردی ، قتل وغارت گری کو فروغ دیا اور آج یہ دہشت گردی ملک اور اس کے عوام کیلئے ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے۔

(جاری ہے)

اگر اب بھی دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا گیا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی عاشقان رسول کا شہر ہے ، یہاں کے عوام نے اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کچھ قوتوں نے اپنے غیرملکی آقاؤں کے ذریعے اس شہر میں قتل وغارت کی ہولی کھیلی ، سینکڑوں بے گنا ہ لوگوں کو شہید کیا گیا۔ آج بھی ان کی بیوائیں اور یتیم بچے دردر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ حکمران اور ریاستی ادارے ا نہیں انصاف فراہم کرنے کو تیار نہیں ہیں جس کے نتیجے میں مزید جرائم اور بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں نبی پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر امن و محبت کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :