سرکادوعالم کی بعثت تمام عالم کیلئے رحمت خداندوی سے کم نہیں،ممتازعالم دین مفتی نصیراحمد

منگل 13 دسمبر 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)ممتازعالم دین مفتی نصیراحمدنے کہاکہ سرکادوعالم کی بعثت تمام عالم کیلئے رحمت خداندوی سے کم نہیں، آپ سارے عالم کیلئے ایک مکمل نظام حیات لے کرآئے ،آپ نے امن ،انسانیت ،قوت ،برداشت تحمل بردباری ،انصاف اور سادگی کا درس دیا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد فیضان اولیاء فیڈرل بی ایریاکے زیراہتمام حضرت محمد کی ولادت باسعادت کے موقع پر میلادمصطفی ریلی کے شرکاء سے کریم آبادمیںخطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی کی قیادت نظام مصطفی پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیدارشدعقیل،انیس محمدشاہ،شاہ عبدالسلام قادری،راشدقریشی،شیخ محمدامجدقادری،محمدلئیق ،سیدحامدحسین،نورالحسن ودیگر علماء کرام کی قیادت میں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

نظام مصطفی پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیدارشدعقیل نے عزیزآبادمیںریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دنیا بھرمیںجہالت وبربریت کابھیانک اندھیراپھیلتا جارہا ہے ہرطرف انسانیت ظلم کی چکی میں پس رہی ہے ،ظالم ،مظلوم پر حاوی ہے،کسی کی بھی جان ومال عزت وآبر ومحفوظ نہیں،ان تمام مسائل سے نکلنے کا واحد حل صرف نظام مصطفی کا نفاذاورتعلیمات نبی کوعام کرنے میں ہے۔

میلادمصطفی ریلی دستگیرسوسائٹی،واٹرپمپ، عائشہ منزل،کریم آباد،عزیزآباد،گزرتے ہوئے جامع مسجدفیضان اولیاء میں نعتیں رسول مقبول ،درودوسلام ،پاکستان کی بقاء وسلامتی کے لئے دعائوں پراختتام پزیر ہوئی۔