نبی پاک کی ولادت کی خوشی منانا ثواب ہے،تمام عاشقان رسول کا نبی پاکؐسے محبت کا اظہار قابل رشک ہے، ا اتحاد اہلسنت کے چیئر مین سید اعجازعلی شاہ اور دیگر کا اجتماع سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:37

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)نبی پاک کی ولادت کی خوشی منانا ثواب ہے آج کی ریلی میں شریک تمام عاشقان رسول ؐ اس سے مستفید ہورہے ہیں ان کا نبی پاک?سے محبت کا اظہار قابل رشک ہے ان خیالات کا اظہار جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ڈی سی چوک پرمنعقد اجتماع سے اتحاد اہلسنت کے چیئر مین سید اعجازعلی شاہ ،سید امیر علی شاہ ،سید طیب شاہ جیلانی ،لیاقت شاہ ،عبدالوہاب طاہری ،عبدالخالق قادری ،عبدالغفارقادری ،حاجی عبدالخالق ابڑو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع میں مختلف سنی تنظیموں نے شرکت کی جبکہ گلی محلے سے مرحبا یامصطفیؐ صدائوں سے نکلنے والے جلوس بھی ڈی سی چوک پر مرکزی جلوس میںشامل ہوگئے مقررین نے کہاکہ حضرت محمد مصطفی ؐکو اللہ تعالی ٰ نے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ان کی آمد سے دنیا میں ظلمتوں کے اندھیرے ختم ہوئے نبی رسے محبت رب سے محبت کا ذریعہ ہے ریلی میں ہزاروں عاشقان رسولؐنعتوں پر جھومتے رہے اور نبی پاکؐکی ولادت کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی جلوس پولیس ہیڈکوارٹرروڈ ،اسٹیشن روڈ،کوئٹہ روڈ،اولڈمیونسپل روڈ ،قائداعظم روڈ ،سٹی تھانہ روڈ اورفیضان مدینہ روڈ سے ہوتاہوا ٹھٹ مسجد پر اختتام پذیر ہوا جہاںاجتماعی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔