بارہ ربیع الاول سرکار دوعالم کا یوم پیدائش کا دن ہے سرکار کی آمد کا جشن منانا کر دل کو سکون ملتا ہے،قرآ ن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں

سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتوکا شرکاء سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہقرآ ن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اللہ تعالی ٰ نے اپنے محبوب کو دنیا میں دونوں جہانوں کے لئے رحمت ، محسن انسانیت بنا کر بھیجا بارہ ربیع الاول سرکار دوعالم کا یوم پیدائش کا دن ہے سرکار کی آمد کا جشن منانا کر دل کو سکون ملتا ہے۔

وہ منگل کو یہاں سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام ضلعی کنونئیر خرم شہزاد کی نگرانی میں گھنٹہ گھر میلاد مصطفی چوک پر جشن عید میلاالنبی کے مرکزی سالانہ جلوس کے موقع پر استقبالیہ کیمپ کے دورے کے موقع پر میلاد مصطفی کے جلوس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی رہنما انور کمال بلوچ ، فیہم قادری ، ماجد غوری ، دیگر کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے حافظ محبوب علی سہتو نے کہا کہ سرکار دو عالم کے یوم ولادت کا جشن آقا کے دیوانے جوش و جذبے کے ساتھ منارہے ہیں گلی محلوں گھروں میںخوشی عید کا سماں ہے عید میلاد البنی مسلمانوں کے لئے سب سے بڑی عید ہے آج کے دن ہم اس بات کو عہد کریں کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کریں گے قرآن و سنت کو راستہ ہی مصائب، مشکلات، پریشانیاں، بحران اور مسائل سے نجات کا راستہ ہے سنی تحریک کے زیراہتمام سالانہ استقبالیہ کیمپ میں جلوس کے شرکاء میں شربت ، لنگر ، نیاز تقیم کی گئی اور جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچاور کرکے انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :