اللہ تعالی نے رہبر انسانیت حضرت محمد کو سراپا معجزہ اور تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجا ہے

چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض کی بات چیت

منگل 13 دسمبر 2016 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے رہبر انسانیت حضرت محمد کو سراپا معجزہ اور تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے اور حضور اکرم کی تشریف آوری کائنات کے تمام انسانوں پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ہمیں چاہیے کہ ہم رہبرومحسن انسانیت کے یوم ولادت پر یہ عہدکریں کہ حضوراکرم کی تعلیمات کے تحت امّت مسلمہ کی سا لمیت اور بقاء کیلئے متحد ہوکرایثاراور قربانی کے جذبے کے تحت اپنی زندگی بسرکریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمشنر آفاق سعید،حبیب حسن ، اسلم سندھی،محمود ہاشم و دیگر عوامی نمائندوں کے ہمراہ جشن عیدمیلاالنبی کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس اورمیلاد ریلیوں کے استقبال کے موقع پر کیا چیئرمین ملک محمد فیاض نے اس موقع پر تمام امّت مسلمہ کو نبی آخرالزماں حضرت محمد کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اطاعت رسول میں ہی دنیاوآخرت کی بھلائی ہے اور جولوگ اپنے دلوں میں عشق رسول رکھتے ہیں اللہ تعالی بھی انکو محبوب رکھتاہے ملک فیاض نے مزید کہا کہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہرقومی ومذہبی تہواروںاور دیگر مواقع پر عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارانصب العین ہے بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ کی جانب سے جشن عیدمیلاالنبی کے موقع پر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے بہترین انتظامات کئے گئے دریں اثناء چیئرمین ملک محمد فیاض نے ایم اے جناح روڈپر عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوںاور مختلف ریلیوں میں شریک علماء دین اور شرکاء کا پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیااس موقع پر بلدیہ جنوبی کیجانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں عاشقان رسول کی شربت سے تواضع کی گء، جبکہ جلوس کے شرکاء پر عرق گلاب کا چھڑکائو اور گل پاشی بھی کی گئی، جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں ، مساجدومحافل اوروعظ کے مقامات پر صحت وصفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات اور چونے کا چھڑکائو کیا گیا۔