سکھر ،جشن عید میلاد النبی کے موقع پر30 پائونڈ کا کیک کاٹا گیا،ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں

منگل 13 دسمبر 2016 22:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے سکھر میں تیس پائونڈ کا کیک کاٹا گیا ، مرکزی جلوس کے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ، ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں ، تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے صدر محمد عامر فاروقی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے سلسلے ایک استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور حضور اکرم کی یوم ولادت (سالگرہ)کے حوالے سے تیس پائونڈ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری ،مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ ، ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان ، محمد عامر فاروقی ، محمد عاصم فاروقی ، سمیت دیگر علماء کرام و معززین شہریوں نے تیس پائونڈ کا کیک کاٹااور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی بعد ازیں شرکاء جلوس میں کیک دیگر سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کو آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی کی ولادت باسعادت ہوئی فرشتوں نے بھی آپ کا ولادت باسعادت دھوم دھام سے منایا جشن عید میلاد النبی مسلمانوں کی سب سے بڑی اور عظیم عید ہے گلی محلوں ، گھر گھر میں آپ کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے محمد عامر فاروقی نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہم آزادانہ طور پر جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے مناتے ہیں آج امت مسلمہ خوشی کا جشن منا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :