فرحان ہنگورو ڈی ایم سی سائوتھ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

منگل 13 دسمبر 2016 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید نے فرحان ہنگورو کو ڈی ایم سی سائوتھ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے ،فرحان ہنگورو لیاری کی یوسی 6سے جماعت اسلامی کے منتخب وائس چیئرمین ہیں، امیر ضلع سید عبد الرشید نے ضلع جنوبی میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں اور ضلعی نظم سے مشاورت کے بعد فرحان ہنگورو کوپارلیمانی لیڈر مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کریں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں، سید عبد الرشید نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔

متعلقہ عنوان :