کراچی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائنرنگ سے ایک شخص ہلاک، ہسپتال منتقل

منگل 13 دسمبر 2016 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جیل چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائنرنگ سے ایک شخص ہلاک اسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے جیل چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 50 سالہ محمد امان شاہ ولد میر علی کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے پیٹ پر ایک گولی لگی ہے جو کہ موقت کا سبب بنی ہے اور مقتول محمد امن شاہ جمشید کوارٹر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :