سکھر، ضروری مرمت کے باعث بجلی بند رہے گی

منگل 13 دسمبر 2016 22:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سیپکو سکھر کی جانب سی13دسمبر سے 19دسمبر 2016 تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن دادو میں ضروری مرمتی کام کے باعث 11 کے وی فھیلجی فیڈر، سٹی گئس، 11کے وی ایس ایم بلاول،خداآباد،11کے وی سٹی فیدڑ میں صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے تک بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے سیپکو کی جانب کردہ اعلامیے کے مطابق14دسمبر کو صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک 132 گرڈ اسٹیشن گھوٹکی کے 11کے وی کچو بھینڈی، ریحمووالی،11کے وی گھوڑ فیڈر، 11کے وی شاہی بازار، اسٹیشن روڈ فیڈر، عادل پور فیڈر، 11کے وی اینگرو، سرحد، انڈسٹریل ، شگر مل، دڑی، اٹل مرادانی، 11کے وی قادر پور میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی تاریخ 14دسمبر کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک 66کے وی روہڑی نارا ٹو گرڈ اسٹیشن کے 66کے وی نارا ٹو گرڈ اسٹیشن اور سیمنٹ فیکٹری میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ اسی طرح 14دسمبر کو صبح 8بجے سے دوپہر3بجے تک 66کے وی گرڈ قمبر کی66کے وی وارہ گرڈ اسٹیشن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :