پی ٹی آئی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرکے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا،صدر سکھر میٹروپولیٹن ایوب فاروقی

منگل 13 دسمبر 2016 22:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) صدر سکھر میٹروپولیٹن ایوب فاروقی نے کہاہے کہ کچھلوگ غلط بیانی کرکے خود کو پورے ضلع سکھر کا عہدیدار بتا کر اپنے ہی کارکنان کودھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے پارٹی کو اندرونی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے ،ایسے لوگ پارٹی کی بہتری کے بجائے صرف عہدوں کی لالچ میں نہ صرف اپنا بلکہ پارٹیکا امیج بھی خراب کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہکہپی ٹی آئی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرکے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت کی جانب سے سکھررولر اور میٹروپولیٹن سکھر کیلئے الگ الگ صدور،جنرل سیکریٹریز اور سینیئر نائبصدور کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کرکے تحریری طور پر نوٹیفیکشن بھی جاری کیاگیا ہے اس نوٹیفیکشن سے انحراف کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی حقرکھتے ہیں انہوں نے کہا کے جلد ہی تنظیم سازی مکمل کرکے سکھر میٹروپولیٹن کیلئیدیگر عہدیداران کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا انہوں نے سکھر میٹروپولیٹن کیشہریوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کرنے اور اس میں شمولیت کیلئے انصاف ہائوس پرانہ سکھر سے رابطہ کریں۔