سکھر،اسپیشل ایجوکیشن ریجن کے ملازمین کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 13 دسمبر 2016 22:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) اسپیشل ایجوکیشن ریجن سکھر کے ملازمین کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کے دوران اسپیشل ایجوکیشن سکھر کے ملازمین منظور احمد ابڑو ، ایاز حسین راجپر ، افتخار علی کلوڑ و دیگر نے بتایا کہ ہم لوگ اسپیشل ایجوکیشن میں جونیئر و سنیئر کلرک ہیں 2014میں ہمیں پروموشن ملنا تھا کہ تاہم بالا افسران کی جانب سے پروموشن کیلئے بھاری رشوت طلب کی گئی تھی انکار پر گذشتہ دس ماہ سے ہماری تنخواہ بند کر دی گئی ہیں اور ترقیاں بھی نہیں کی جا رہی ہے ہمارے جائز مطالبات فوری حل کئے جائیں اور بند تنخواہ جاری کی جائے تاکہ ہم لوگ اپنے گھر کی کفالت کر سکیں۔