پولیس کا احترام کرنا ہر شہری کا فرض ہے، پولیس کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر حفاظت کرتے ہیں

تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی پولیس سنٹر کے دورہ پربات چیت

منگل 13 دسمبر 2016 22:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اورتحائف تقسیم کئے گئے، پولیس کا احترام کرنا ہر شہری کا فرض ہے پولیس کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کرتے ہیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینئر رہنما راز خان پٹھان نے اپنے کارکنان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان میں تحائف تقسیم کئے،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما راز خان پٹھان نے مددگار پولیس سینٹر پر پہنچ کر انچارج طارق ترین سمیت دیگر پولیس کے اہلکاروں کو بھی پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر رازخان پٹھان نے کہا کہ پولیس کے جوان دن رات ہماری حفاظت کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں ان کا احترام کرنا ہماری ذمہ داری ہے پولیس کے جوان اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ پولیس کے جوانوں کی حوصلاافزائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر پولیس اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کرسکتی ہے شہری پولیس اور پولیس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں پولیس کی اچھی کارکردگی ہے شہر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اگر شہری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تو چھوٹے موٹے جرائم کا بھی مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے پی ٹی آئی رہنما راز خان پٹھان کی جانب سے حوصلاافزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنا فرض ایمانداری سے نبھارہے ہیں،ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پولیس کو تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :