تلورکاشکار،قطری شہزادوں کواجازت کیونکہ”قطرہ قطرہ کرکے خط بنتاہے“۔ڈاکٹرعامرلیاقت

قطری شہزادوں کیساتھ ان کی بیگمات کیوں نہیں ہوتیں،یہ میں گہرائی میں جاکرخیموں سے بلندہوتی ہوئیں چیخیں نہیں بتاسکتا۔سینئرصحافی اوراینکرپرسن کے اپنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 20:40

تلورکاشکار،قطری شہزادوں کواجازت کیونکہ”قطرہ قطرہ کرکے خط بنتاہے“۔ڈاکٹرعامرلیاقت

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء):سینئرصحافی اوراینکرپرسن ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہا کہ گہراسوال یہ ہے کہ قطری شہزادوں کے ساتھ ان کی بیگمات کیوں نہیں ہوتیں یاانہیں تلورکیوں پسندنہیں ہے،یہ میں گہرائی میں جاکرخیموں سے بلندہوتی ہوئیں چیخیں نہیں بتاسکتا،پاکستان میں تلورکے شکارپرپابندی عائدہے،لیکن قطری عرب شاہی خاندان ”کیونکہ قطرہ قطرہ کرکے خط بنتاہے“ان کواجازت دی جاتی ہے۔

نجی ٹی وی میں انہوں نے اپنے پروگرام میں مزیدانکشاف کیاکہ تلورایک نایاب پرندہ ہے،یہ ایسا پرندہ ہے جس کی نسلیں ختم ہورہی ہیں۔تلورپرندہ سردی سے بچنے کیلئے وسطی ایشیاء سے ایران اور پاکستان کے صحرائی علاقوں کارخ کرتاہے۔لیکن یہاں پریہ معصوم پرندہ قطری شیوخ کے شکارکی بھینٹ چڑھ جاتاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تلورکے شکارپرپابندی عائد ہے لیکن قطری عرب شاہی خاندان ”کیونکہ قطرہ قطرہ کرکے خط بنتاہے“ہوتووہ ان دنوں پاکستان کارخ کرتے ہیں۔

اس سفرمیں قطری شہزادوں کی بیگمات ان کے ساتھ نہیں ہوتیں۔قطریوں کی بیگمات ان کے ساتھ کیوں نہیں ہوتیں یاانہیں تلورکیوں پسندنہیں ہے۔یہ ہمارے لیے بہت گہراسوال ہے۔اب میں گہرائی میں جاکرخیموں سے بلندہوتی ہوئیں چیخیں آپ کونہیں بتاسکتا۔میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ تلورکاگوشت جنسی خواہشات کوبڑھانے کیلئے بھی دواکے طورپراستعمال کیاجاتاہے۔۔مزیدانہوں نے کیا کہا؟ویڈیودیکھیں