جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑکنے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 13 دسمبر 2016 20:35

جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑکنے کی اطلاعات

جدہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء) جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عربکے شہر جدہ کے ائیرپورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

تاہم پی آئی اے کا عملہ آگ لگنے کے واقعے سے لاعلم رہا۔ اس موقع پر ائیرٹریفک کنٹرولر نے طیارے سے دھواں بلند ہوتے دیکھ کر فائر بریگیڈ کو فوری اطلاع دی۔ آگ پر قابو پا لی گئی ہے جبکہ طیارے کے پرزہ جات کراچی سے ایک دوسری پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :