وفاقی حکومت فاٹا کو فوری طورپرخیبر پختونخوامیں ضم کرنے کااعلامیہ جاری کرے، فاٹاسیاسی اتحاد

منگل 13 دسمبر 2016 22:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی حکومت فاٹا کو فوری طورپرخیبر پختونخوامیں ضم کرنے کااعلامیہ جاری کرے صوبے کے تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ فاٹاکو خیبر پختو نخوامیں ضم کرنے کے ساتھ ساتھ مردم شماری کرائیں جائے ان خیالا ت کا اظہا ر گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں فاٹاسیاسی اتحاد کے زیر اہتمام جرگہ کیدوران فاٹاسیاسی اتحاد کے صدر نثار مہمند نے کیاانکاکہنا تھا کہ18دسمبرکو فاٹاسیاسی اتحادتمام ایجنسی ہیڈکواٹرز میں مظاہروں اورجلوسوں کا انعقاد کریگی جمیعت علمائے اسلام (ف)فاٹا سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی فاٹا کے عوام ان کو اپنی قسمت کے فیصلے کا حق دینگے ۔

نثارمہمند نے کہا کہ مشترکہ جر گہ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اپنے جدوجہدجاری رکھنے کے ساتھ مظاہروں اور دھر نوں کابھی انعقاد کریں گی۔

(جاری ہے)

جرگے کے آخر میں متفقہ طور پرجاری ہونے والے اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیاکہ فاٹاکا وقت ضائع کئے بغیر خیبر پختونخوامیں انضمام کیاجائے تمام پا رٹیاں اپنے پارٹی کے لیڈروں پر زور دینگے کہ وہ قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کر نے کے حوالہ سے اپنا کرداراوراثرورسوخ استعمال کریں گے اس موقع پر جرگے میںفاٹا سیاسی اتحادکے جنرل سیکٹری اعجاز آفریدی ،عمران آفریدی جماعت اسلامی سے زر نور آفریدی ،اسد آفریدی ،اولسی تحریک سے ڈاکٹر سید عالم مسعود ،محسن داوڑ،اورتکڑا قبائلی خویندوں کے شاہدہ شاہ اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبہ نے شرکت کی اور اپنے خیالا ت کا اظہار کر تے ہو ئے مطالبات بھی پیش کر دیں۔

متعلقہ عنوان :