ْ جماعت اسلامی پاکستان میں شرعی نظام لانے کیلئے کوشاں ہے ،سینئر صوبائی وزیرعنایت اللہ خان

منگل 13 دسمبر 2016 22:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سینئر صوبائی وزیرعنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان میں شرعی نظام لانے کیلئے کوشاں ہے اورجماعت اسلامی ہی غریب اور پسماندہ طبقے کی واحد جماعت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہ گئی تھانہ سفید سنگ پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابر حسین اعوان،نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان، امیر جماعت اسلامی ٹائون ٹو ہدایت اللہ خان ،جماعت اسلامی ملاگوری کے ناظم صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری، نائب ناظم اجمل خان، شاہ نواز خان کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسلر محمد سلیم خان، حاجی محمد اقبال ، محمد اسحاق،خان زیب، خالد خان، قار ی ساجد، ڈاکٹر نو رخان،بختیار خان ، اعزاز احمد، گوہر علی ، غنچہ گل،منتظر خان، صدام خان وغیرہ نے خاندانوں سمیت مختلف جماعتوں سے مستفعٰی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیرعنایت اللہ خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں شرعی نظام لانے کیلئے کوشاں ہے اورجماعت اسلامی ہی غریب اور پسماندہ طبقے کی واحد جماعت ہے۔ انہوں نے تمام شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان خاندانوں کی شمولیت سے کافورڈھیری ، سفید سنگ اور شاہ گئی تھانہ میں جماعت اسلامی کی جڑیں مضبوط ہو گی۔

تقریب سے صابر حسین اعوان، حافظ حشمت خان، کونسلر سلیم خان، صوبیدار (ر )سبز علی ملاگوری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اللہ خان نے سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والے غیر شرعی بل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حافظ حشمت خان نے کہاکہ پی کے سیون میں اہم افراد جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں آئندہ مہینوں میں وہ اپنے اپنے رہائشگاہیں میں پروگرامات منعقد کریں گے۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان ، امیر ضلع صابرحسین اعوان ، حافظ حشمت خان اور دیگر قائدین ملازئی چوک میں پی کے سیون امیر تاج خان کی قیادت میں بھرپور استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لے آئے ۔

متعلقہ عنوان :