تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کو الیکشن لڑنے کاچیلنج

پختونوں کے سروں کا سودا کرنے والوں کی حقیقت عوام جان چکے ، آئندہ انتخابات میںحیدرخان ہوتی مجھ سے مقابلہ کرلیں،اگر خود میدان میں نہیں آسکتے تو اپنے پارٹی سربراہ کو میرے خلاف میدان میں لے آئیں، افتخار علی مشوانی

منگل 13 دسمبر 2016 22:34

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کو حلقہ پی کے 26سے انتخابات لڑنے کاچیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ پختونوں کے سروں کا سودا کرنے والوں کی حقیقت عوام جان چکے ہیں آئندہ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی وہ یونین کونسل جہانگیر آباد میں قومی وطن پارٹی کے اہم شخصیات کسان کونسلر سید بادشاہ اور جنرل سیکرٹری یونین کونسل جہانگیر آباد اصغر خان اور دیگر کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے افتخار مشوانی ایم پی اے نے کہاکہ پختونوںکے نام نہاد لیڈروں نے پختون قوم کے سروں کا امریکہ کیساتھ 35 کروڑ ڈالر کاسودا کرنے والوں کے حقیقت عوام جان چکے ہیںانہوںنے سابق وزریراعلیٰ کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ ان کے لیڈروں کو چھوڑ ،وہ ان کے حلقہ pk26 میں ان کامقابلہ کریںاگر خود میدان میں نہیں آسکتے تو اپنے پارٹی سربراہ کو آزمائیں اُنہوں نے کہا کہ مردان تحریک انصاف کا گڑھ بنتا جارہا ہے عوامی نیشنل پارٹی اپنے لوگوں کو دوبارہ ٹوپیاں پہنا رہے ہیںجو ان کی بھوکلاہٹ کی نشانی ہے انہوںنے مزید کہاکہ 2018میں بھی عوام تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی کیونکہ ہم نے فرسود ہ نظام اور سیاسی روایات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیاہے ہم عوامی طاقت سے چاروں صوبوں اور مرکزمیں بھی حکومت بنائیں گے ۔