سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اسپیشل کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس
کمیٹی کی صوبہ بھر کے ایڈہاک میڈیکل آفیسرز ، ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ، ڈرگ انسپکٹرز کو دیگر ملازمین کو ریگولرائز کی سفارش موجودہ حکومت صحت کے شعبے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدمات کررہی ہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر
منگل 13 دسمبر 2016 22:33
(جاری ہے)
سیکرٹری صحت عابد مجید نے اجلاس کے شرکاء کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں میں ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر 2011 میں بھرتی ہونے والے ملازمین اور محکمہ صحت میں ایڈہاک بنیادوں پر 2013 میں بھرتی ہونے والے 3 ڈرگ انسپکٹرز کی ریگولرائزیشن کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ عملے کو خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی اجازت سے ایڈہاک قوانین کے تحت میرٹ پر بھرتی کیا گیا تھا ۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ محکمہ صحت کو مختلف شعبہ جات میں عملے کو پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی کیا جاتا ہے۔ کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق عملے کی بھرتی پر کافی وقت لگتا ہے لہٰذا محکمہ صحت طبی خدمات کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے اور عملے کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کرتاہے اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت مذکورہ عملے کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور ان کی ریگولرائزیشن کی سفارش کرتا ہے ۔ کمیٹی کے ارکان نے محکمہ صحت کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں اور 3 ڈرگ انسپکٹروں کی رگولرائزیشن کی باقاعدہ منظور ی دے دی۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران میڈیکل آفیسرز سمیت ایڈہاک پر بھرتی ہونے والے دیگر ملازمین کو بھی ریگولرائز کیا جائے تاکہ وہ اپنی خدمات پوری دلجمعی اور بھرپو رطریقے سے سرانجام دے سکیں۔ کمیٹی نے صوبہ بھر کے ایڈہاک میڈیکل آفیسرز ، ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ، ڈرگ انسپکٹرز، انڈیپنڈنٹ مانیٹرینگ یونٹ IMU ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ، ہیلتھ سیکٹرریفارمز یونٹ اور پلاننگ سیل کے ایڈہاک ملازمین کو دیگر ملازمین کی طرز پر ریگولرائز کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی ۔ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام ایڈہاک ملازمین کی ریگولرائزیشن کے لئے بل پیش کرے تاکہ اسے حتمی منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جاسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدمات کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.