لاہور ہائیکورٹ، فیس بک پر نرسوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا ٹرائل منتقل کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اور پراسکیوٹر جنرل سے ایک ہفتے میں جواب طلب

منگل 13 دسمبر 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک پر نرسوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا ٹرائل منتقل کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اور پراسکیوٹر جنرل سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم عبدالوہاب کا ٹرائل زیر التواء ہے، ٹرائل کورٹ کے جج مدعی کے ساتھ پرسنل ہونے کا تاثر دے رہے ہیں، ملزم کا ٹرائل کسی دوسرے جج کے پاس منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ (بخت گیر)