لاہور ہائیکورٹ ، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب

منگل 13 دسمبر 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ہیں جن پر عرصہ دراز سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، انہوں نے استدعا کی کہ سپریم جوڈٰیشل کونسل کو اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر فیصلے کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے مزید سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید معاونت طلب کر لی۔

(بخت گیر)