گلوکار جوا د احمدکو تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا شمولیت کی دعوت دینے کا انکشاف ‘ جواد احمد کاانکار

حکومت مزدوروں کو ٹریڈ یونینز بنانے کی اجازت دے‘پوری دنیا کی طرح پاکستانی لیڈر شپ میں بھی تبدیلی آنے چاہیے‘مزدوروں اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے سیاسی پارٹی بنانا ہو گی‘موجودہ پارلیمنٹ میں غریب کے قوانین بنانے والے لوگ موجود نہیں ہیں‘امیر لوگ کبھی بھی غریبوں کیلئے قانون سازی نہیں کرینگے‘گلوکارجواد احمد کا لاہور پر یس کلب میں میٹ سے دی پر یس خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) گلوکار جوا د احمدکو تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا شمولیت کی دعوت دینے کا انکشاف جبکہ جواد احمد نے تینوں جماعتوں میں شمولیت سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کو ٹریڈ یونینز بنانے کی اجازت دے‘پوری دنیا کی طرح پاکستانی لیڈر شپ میں بھی تبدیلی آنے چاہیے‘مزدوروں اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے سیاسی پارٹی بنانا ہو گی‘موجودہ پارلیمنٹ میں غریب کے قوانین بنانے والے لوگ موجود نہیں ہیں۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام’’میٹ دی پریس‘‘ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں،سیکرٹری شاداب ریاض اور خزانچی ظہیر احمد بابر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہمیں مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔پاکستان میں سٹوڈنٹ یونینز پر تو پابندی ہے لیکن سیاسی جماعتوں کے اپنے ونگز موجود ہیں ان پر بھی پابندی کیونکہ نہیں ہے۔

عمران خان سب سے زیادہ مزدوروں کی بات کرنے والے سیاسی لیڈر تھے لیکن ان کے صوبے میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 15ہزار ہے۔پارلیمنٹ میں مزدوروں کی تنخواہ ،سوشل سیکیورٹی اور ہیلتھ الائونس پر بات کرنے والے موجود نہیں ۔امیر لوگ کبھی بھی غریبوں کیلئے قانون سازی نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہا سانحہ بلدیہ ٹائوں کے متاثرین کو جلد معاوضہ ملنے والا ہے ۔سپریم کورٹ ہر طرح کے کیس سنے کیلئے تیار ہے لیکن لینڈ ریکارڈ کا کیس آج تک نہیں سنا گیا ۔پروگرم کے آخر میں صدر لاہور پریس کلب نے جواد احمد کو پھول پیش کیے اور اعزازی لائف ممبرشپ کا سرٹیفیکٹ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :