مشرف کے جاتے وقت وزیرداخلہ نے بڑی بڑھکیں ماری تھیں کہ جب چاہیں گے لے آئیں گے، اب کہاں ہیں ان کے ریڈ وارنٹ ‘ان کی بڑھکیںصرف ہمارے لیے ہیں‘ طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ان کے بس کا روگ نہیں‘نواز شریف عدالت پر حملہ کریں تو عدالتیں ہنس کر ٹال دیتی ہیں‘پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کے لوگ انتخاب لڑرہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

منگل 13 دسمبر 2016 22:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشرف کے جاتے وقت وزیرداخلہ نے بڑی بڑھکیںماری تھیں کہ جب چاہیں گے لے آئیں گے، اب کہاں ہیں ان کے ریڈ وارنٹ ‘ان کی بڑھکیںصرف ہمارے لیے ہیں، طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ان کے بس کا روگ نہیں‘نواز شریف عدالت پر حملہ کریں تو عدالتیں ہنس کر ٹال دیتی ہیں‘پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کے لوگ انتخاب لڑرہے ہیں۔

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مشرف کے جاتے وقت وزیرداخلہ نے بڑی بڑھکیںماری تھیں کہ جب چاہیں گے لے آئیں گے، اب کہاں ہیں ان کے ریڈ وارنٹ ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بڑھکیںصرف ہمارے لیے ہیں، طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ان کے بس کا روگ نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اب جاکر سب کچھ سیکھ لیا ہے، ان سے کہا تھا کہ پہلے قانون پارلیمنٹ میں لے کر آتے ہیں اورسپریم کورٹ کو بااختیار بناتے ہیں،پھر انویسٹی گیشن بہتر ہوگی لیکن انہوں نے سپریم کورٹ جا کر غلطی کی اور اب دوبارہ احتجاج کی طرف جانے کی باتیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء کے لئے 4 نکات دیئے ہیں،تاریخ میں نواز شریف کو سزا نہیں ہوئی، نواز شریف عدالت پر حملہ کریں تو عدالتیں ہنس کر ٹال دیتی ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے، پنجاب حکومت نہیں کررہی، پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کے لوگ انتخاب لڑرہے ہیں۔…(رانا)