کراچی ،کلفٹن بلاک ٹو میرین ہائیٹس نامی رہائشی عمارت کی پانچویں منزل میں آگ بھڑ ک اٹھی ، ایک شخص جھلس کر زخمی دیگر کو بحفاظت نکال لیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میرین ہائیٹس نامی رہائشی بلڈنگ کی پانچویں منزل کے فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑ ک اٹھی ، ایک شخص جھلس کر زخمی باقیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں واقع میرین ہائیٹس نامی رہائشی عمارت کی پانچویں منزل کے فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آگ لگنے کے بعد ریسکیو اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فلیٹ میں پھنسے افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ تاہم آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ …(م د + ار)

متعلقہ عنوان :