پولیس سروس آف پاکستان کے 17 سینئر افسران کی گریڈ 20 سے 21 اور 38 کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی

ترقی پانے والوں میں سندھ پولیس کے 6 افسران ، اسلام آباد کے آئی جی پولیس طارق مسعود یاسین، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سابق سٹاف افسر محسن بٹ ، سابق آئی جی اسلام آباد کلیم امام بھی شامل

منگل 13 دسمبر 2016 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پولیس سروس آف پاکستان کے 17 سینئر افسران کی گریڈ 20 سے 21 اور 38 افسران کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دیدی گئی، ترقی پانے والوں میں سندھ پولیس کے 6 افسران جبکہ اسلام آباد کے آئی جی پولیس طارق مسعود یاسین وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سابق سٹاف افسر محسن بٹ ، سابق آئی جی اسلام آباد کلیم امام بھی شامل ہیں ۔

منگل کو یہاں سنٹرل سلیکشن پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پولیس سروس گروپ کے 38 افسران کو گریڈ 19 سے 20 جب کہ 17 افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ترقی پانے والوں میں سندھ پولیس کے چھ افسران بھی شامل ہیں ۔ ترقی پانے والوں میں ڈی آئی جی آفتاب پٹھان، ڈی آئی جی غلام سرور جمالی ، ڈی آئی جی کلیم امام ، ڈی آئی جی معظم جاہ انصاری ، ڈی آئی جی ولی اللہ دلی ، ڈی آئی جی نعیم خان ، ڈی آئی جی اعجاز شاہ ، ڈی آئی جی شعیب دستگیر، آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین، ایس ایس پی اقبال دارہ، ایس ایس پی عامر فاروقی ، ایس ایس پی احمد یار چوہان ، ایس ایس پی مظہر نواز شیخ ، ایس ایس پی چانڈیو ، ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن ، ظفر اقبال ، محمود عالم مسعود ،حکیم امام، اظہر کھوکھر، محسن بٹ ، اشرف صلاح الدین اور رائو سردار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بورڈ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایف پی ایس سی نویداکرم چیمہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔بورڈ کااجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔اجلاس میں مختلف سروس گروپوں کے افسروں کی ترقیوں کے کیس زیرغورآئیں گے ۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کی ترقیوں سے متعلق سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم نوازشریف دینگے جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیاجائیگا …(م د +ار )