حافظ آباد، نواحی گائوںلکھیا میںتیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں12 سالہ لڑکا جاں بحق

منگل 13 دسمبر 2016 22:28

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) حافظ آباد کے نواحی گائوںلکھیا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں بار ہ سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

محلہ جیلانی پورہ حافظ آباد کے محمد نواز کا بارہ سالہ بیٹا محمد عثمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آرہا تھا کہ لکھیا کے قریب اس کا موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث سفیدے کے ایک درخت سے ٹکر ا گیا ۔جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :