پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ناقص پانی فراہم کرنے پر21واٹر پلانٹس کو جرمانے اور وارننگ

2080 کلو مضر صحت کیچپ برآمد،2پروڈکشن یونٹ سیل،8کوکنگ سنٹر پر چھاپے وارننگ جاری ایکو ڈیوکوناقص انتظامات پر10 ہزار روپے جرمانہ،سبحان پیور،وائی پی واٹر فلٹر،سپر ہائی جینک،مرواواٹر،پانی شاپ کو نوٹس کرسٹل کلیئر واٹر پلانٹ،ایکوا لائٹ،فریش چائلڈ،ہنزہ،فارما جن،ہیون،ایکولائٹ اور اوریزون کو بہتری کے احکامات

منگل 13 دسمبر 2016 22:28

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ناقص پانی فراہم کرنے پر21واٹر پلانٹس کو جرمانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عدالت عظمی کے احکامات کے مطابق پینے کا ناقص پانی فراہم کرنے والی21 واٹر پلانٹس کو جرمانے اور وارننگ جاری کر دی ہے۔2080 کلو گرام مضر صحت کیچپ برآمد کرکے دو یونٹ سیل ،8 کوکنگ سنٹر کو جرمانے اور وارننگ،22 ہوٹلوں کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ناقص انتظامات پر ایکوا ڈیو کو10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

شاہدرہ میںوی آئی پی واٹر فلٹر،سپر ہائی جینک واٹر پلانٹ، سبحان پیور واٹر،جلو موڑ میں ایکو اڈرینج،رضوان گارڈن میں مروا واٹر،اسلام پورہ میں ایکوا کیئر واٹر پلانٹ،کرسٹل ویو واٹر پلانٹ،غزالی روٹ سمن آباد میں کرسٹل کلیئر واٹر پلانٹ،سمن آباد میں پانی شاپ،پاک عرب ہائوسنگ سکیم میں ایکوا لائٹ واٹر،اچھرہ میں آب راحت،رحمن پورہ میں امین فریش چائلڈ واٹر،ہنزہ واٹر،فارماجن واٹر،ہیون واٹر،ایکوا لائٹ منرل واٹر ،ایکوا ہائی جیننک واٹر ،اوریزون واٹر پلانٹ کو بہتری کے احکامات اور وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

سمن آباد میں ایوان روسی اور گلشن راوی میں فضل میرج ہال کو ناقص انتظامات پر25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فیصل آباد میں ناقص غیر معیاری اور مضرت صحت اجزاء استعمال کرنے پر580کلو کیچپ برآمدکرکے کیچپ مینو فیکچرنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔جھمرہ روڈ پر الجنت سویٹس اینڈ بیکرز کو ناقص انتظامات پر سیل کرکے 50لیٹرتیل اور مٹھائی ضائع کردی گئی جبکہ ایکوا ڈرنکنگ واٹر،آئیڈیل پیور واٹر،آئیڈیل فیملی واٹر کو وارننگ کے احکامات جاری کئے گئے۔

7ہوٹلوں اور بیکریوں کو بہتری کی وارننگ جاری کی گئی۔گوجرانوالہ میں 7 میرج ہال اور کوکنگ سنٹرکو ناقص انتظامات پر جرمانے عائد اور نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ 9ہوٹلوں اور دکانداروں کوبھی صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس اور جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ واٹر ایمپائر منرل واٹر خیالی ٹائون سے پانی کے نمونے تجزئیے کے لئے بھجوا دئیے گئے۔راولپنڈی میں آریہ محلہ میں واقع شملہ کیچپ فیکٹری سے 1500کلو غیر معیاری کیچپ برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا جبکہ 6ہوٹلوں اورسٹورز کو ناقص انتظامات پر بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :