چیئر مین پیمرا ابصار عالم سے کیبل آپریٹرز فیڈریشن کے وفدکی ملاقات، ڈی ٹی ایچ کی کامیاب نیلامی پر مبارکباد دی

منگل 13 دسمبر 2016 22:25

چیئر مین پیمرا ابصار عالم سے کیبل آپریٹرز فیڈریشن کے وفدکی  ملاقات، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی (پیمرا) کے چیئر مین پیمرا ابصار عالم سے کیبل آپریٹرز فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی،کیبل آپریٹرز کی جانب سے ڈی ٹی ایچ کی کامیاب نیلامی پر چیئرمین پیمرا کو مبارکباد دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان پیمرا کے مطابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم سے کیبل آپریٹرز فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میںکیبل آپریٹرز کی جانب دے ڈی ٹی ایچ کی کامیاب نیلامی پر چیئر مین پیمرا کو مبارکباد دی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں کیبل آپریٹرز نے چئیرمین پیمرا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر چئیرمین پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :