میاں چنوں، پولیس کی کارروائی، 4جوا باز گرفتار ، مقدمہ درج

منگل 13 دسمبر 2016 22:22

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پولیس تھانہ صدر نے گائوں92پندرہ ایل میں چھاپہ مارکرجوا ء کھیلتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرلیا،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 92پندرہ ایل میں پولیس تھانہ صدر نے چھاپہ مارکر جواء کھیلتے ہوئے منیر احمد ولد رحمت علی،جاوید ولد نسیم احمد،عیش ولد عدالت علی،الیاس ولد لال دین کو گرفتار کرکے جوائے پر لگی 27سو روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کردیئے۔

متعلقہ عنوان :