ملتان ،(ن)لیگ کے نامزد امیدوار چیئرمین ضلع کونسل کے کا غذات نامزدگی منسوخ کی جائے ، پی ٹی آئی امیدوار

منگل 13 دسمبر 2016 22:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے نامز د امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل عمر فاروق نے ڈائریکٹر لوکل کمیشن ، آر او کو دی گئی درخواست میں اعتراض عائد کرتے ہو ئے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ چیئرمین ضلع کونسل ملتان کا امیدوار ہے جبکہ (ن) لیگ کے محمد عباس بخاری بھی چیئرمین ضلع کونسل کا امیدوار ہے جس نے قبل ازیں یوسی 180علی پور سے یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوا لیکن بعد ازاں جب این اے 153پر ضمنی الیکشن ہوئے تو انہوں نے یوسی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر ایم این اے کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جس میں باقائدہ طور پر انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ ہوا لیکن اب جبکہ ضلع کونسل کے الیکشن ہو رہے ہیں تو انہوں نے اپنے کا غذات نامزدگی چیئرمین ضلع کونسل کے لئے جمع کرا دیئے ہیں جو کہ سراسر خلاف قانون ، خلاف واقعات اور بد نیتی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ان کے کا غذات نامزدگی کو منسوخ کیا جائے اس سلسلے میں ملک جمشید لابر، جاوید اقبال، ڈاکٹر فیاض ، ذو الفقار کھاکھی نے بھی کہا ہے کہ (ن) لیگ حقیقت میں بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے اگر الیکشن فیئرہو جائیں تو پی ٹی آئی بڑی کامیابی حاصل کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کرپشن لوٹ مار سامنے آ چکی ہے اسی لئے ضلع ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی کی قیادت کو سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ قائد عمران خان ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمر فاروق کو ضلع کونسل کا چیئرمین نامزد کیا۔

متعلقہ عنوان :