پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کیخلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دی

وزیر اعظم نواز شریف کے پانامہ پیپرز میں آنے والے لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے قومی اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں تضاد ہے، حکومتی وکلاء میں سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب کو -"سیاسی بیان" قرار دیا،وزیر اعظم کے اس بیان سے پورے ایوان کا وقار مجرح ہوا ہے جو پارلیمنٹ کی توہین ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی طرف سے جمع کرائی تحریک میں موقف

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کیخلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پانامہ پیپر لیکس پر پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں مبینہ متضادبیانات دینے پروزیر اعظم نواز شریف کیخلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پانامہ پیپرز میں آنے والے لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے قومی اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں تضاد ہے، حکومتی وکلاء میں سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب کو -"سیاسی بیان" قرار دیا،وزیر اعظم کے اس بیان سے پورے ایوان کا وقار مجرح ہوا ہے اور یہ پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروائی ۔

(جاری ہے)

تحریک استحقاق پر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر،ارکان قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی،شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے دستخط پر ہیں۔تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں پانامہ پیپرز میں آنے والے لندن فلیٹس سے متعلق فنڈز کی ٹریل بتائی تھی،مگر سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے وکلاء نے کہا کہ وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں بیان سیاسی تھا ، اسلئے اس بیان کو سنجیدہ نہ لیا جائے، اس سے ظاہرہوتا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے پہلے کے پالیسی بیان بھی سیاسی بیان تھے ، وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اس طرح کا بیان پارلیمنٹ کی توہین ہے اور پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

تحریک استحقاق کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجنے سے قبل اس پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔(رڈ)