غذر میں بعض بنکوں کے اے ٹی ایم مشینوںکی خرابی سے صارفین کو پریشان

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)غذر میں بعض نجی بنکوں کے اے ٹی ایم مشینوںکی خرابی نے صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا کبھی کیش ختم ہے کا بہانہ تو کبھی نیٹ کی خرابی نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے دور دراز کے علاقوں سے خریداری کے لئے انے والے عوام کو ائے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے باعث سخت مشکلات کا سامناروز روز ان اے ٹی ایم مشین کی خرابی کی وجہ سے لوگ دور دراز کے علاقوں سے بنکوں سے رقم نکال کرخریداری کے لئے آتے ہیںاور ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے مایوس ہوکر بغیر خریداری کئے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اس حوالے سے کئی بار ان بنکوں کے ان مشینوں کی خرابی کے حوالے سے عوام کی طرف سے سٹیٹ بنک کے حکام کو بھی اگاہ کرنے کے باوجود تاحال ان بنکوں کے خلاف کوئی کارراوئی عمل میں نہیں لائی گئی ایک طرف لوگ خریداری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ آتے ہیںمگر ان مشینوں کی خرابی کے باعث مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں تو دوسری طرف ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے سرکاری ملازمین اورپنشینرزحضرات کو بھی اپنی پنشن کی رقم اے ٹی ایم سے نکلنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حقداربھی روزانہ بنکوں کے باہر اکر شدیدسردی میں کھڑے رہتے ہیں مگر ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے ان کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے سٹیٹ بنک کے اعلی حکام سے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تمام بنکوں کے خراب مشنیوں کو ٹھیک کرانے کے لئے متلعقہ بنکوں کے حکام کو احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔