انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونگے‘ ممتاز احمد

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017ء کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ممتاز احمد کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مئی 2017 ء کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونگے۔ جس کیلئے خواہشمند افراد امتحانی فارم نارمل فیس کے ساتھ 6جنوری 2017ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ جبکہ 9سے 18جنوری تک 350روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 19سے 26جنوری تک ڈبل ایگزام فیس کے ساتھ اور 27سے 31جنوری تک ٹرپل ایگزام فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔